Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 73 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿وَلَا تُؤۡمِنُوٓاْ إِلَّا لِمَن تَبِعَ دِينَكُمۡ قُلۡ إِنَّ ٱلۡهُدَىٰ هُدَى ٱللَّهِ أَن يُؤۡتَىٰٓ أَحَدٞ مِّثۡلَ مَآ أُوتِيتُمۡ أَوۡ يُحَآجُّوكُمۡ عِندَ رَبِّكُمۡۗ قُلۡ إِنَّ ٱلۡفَضۡلَ بِيَدِ ٱللَّهِ يُؤۡتِيهِ مَن يَشَآءُۗ وَٱللَّهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٞ ﴾
[آل عِمران: 73]
﴿ولا تؤمنوا إلا لمن تبع دينكم قل إن الهدى هدى الله أن﴾ [آل عِمران: 73]
Abul Ala Maududi Neiz yeh log aapas mein kehte hain ke apne mazhab waley ke siwa kisi ki baat na maano. Aey Nabi! Insey kehdo ke, “asal mein hidayat to Allah ki hidayat hai aur yeh usi ki dain hai ke kisi ko wahi kuch de diya jaye jo kabhi tumko diya gaya tha, ya yeh ke dusron ko tumhare Rubb ke huzoor pesh karne ke liye tumhare khilaf koi hujjat mil jaye. “(Aey Nabi)! Inse kaho ke, “ fazal o sharf Allah ke ikhtiyar mein hai, jisey chahe ata farmaye. Woh waseeh ul nazar hai aur sab kuch jaanta hai |
Ahmed Ali اوراپنے مذہب والے کے سوا کسی کی بات نہ مانو ان سے کہہ دو کہ بے شک ہدایت وہی ہے جو الله ہدایت کرے اور یہ بات نہ مانو کہ کوئی شخص دیا جا سکتا ہے مثل اس کے کہ تم دیے گئے ہو یا کوئی گروہ خدا کے ہاں تم پر الزام قائم کرسکتا ہے ان سے کہہ دو کہ فضل الله کے اختیار میں ہے جسے چاہے وہ دیتا ہے اور الله کشائش والا جاننے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اپنے دین کے پیرو کے سوا کسی اور کے قائل نہ ہونا (اے پیغمبر) کہہ دو کہ ہدایت تو خدا ہی کی ہدایت ہے (وہ یہ بھی کہتے ہیں) یہ بھی (نہ ماننا) کہ جو چیز تم کو ملی ہے ویسی کسی اور کو ملے گی یا وہ تمہیں خدا کے روبرو قائل معقول کر سکیں گے یہ بھی کہہ دو کہ بزرگی خدا ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور خدا کشائش والا (اور) علم والا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور نہ مانیو مگر اسی کی جو چلے تمہارےدین پر [۱۰۹] کہدے کہ بیشک ہدایت وہی ہے جو اللہ ہدایت کرے [۱۱۰] اور یہ سب کچھ اس لئے ہے کہ اور کسی کو بھی کیوں مل گیا جسیا کچھ تم کو ملا تھا یا وہ غالب کیوں آ گئے تم پر تمہارے رب کے آگے [۱۱۱] تو کہہ بڑائی اللہ کے ہاتھ میں ہے دیتا ہے جس کو چاہے اور اللہ بہت گنجائش والا ہے خبردار |
Muhammad Hussain Najafi خبردار۔ صرف اسی کی بات مانو جو تمہارے دین کی پیروی کرے۔ کہہ دیجیے کہ حقیقی ہدایت تو اللہ کی ہدایت ہے (اور یہ اسی کی دین ہے) کہ کسی کو ویسی ہی چیز مل جائے جو (کبھی) تم کو دی گئی تھی۔ یا وہ دلیل و حجت میں تمہارے پروردگار کے ہاں تم پر غالب آجائیں۔ کہہ دیجیے کہ بے شک فضل و کرم اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔ وہ بڑی وسعت والا اور بڑا جاننے والا ہے۔ |