Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 83 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿أَفَغَيۡرَ دِينِ ٱللَّهِ يَبۡغُونَ وَلَهُۥٓ أَسۡلَمَ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ طَوۡعٗا وَكَرۡهٗا وَإِلَيۡهِ يُرۡجَعُونَ ﴾
[آل عِمران: 83]
﴿أفغير دين الله يبغون وله أسلم من في السموات والأرض طوعا وكرها﴾ [آل عِمران: 83]
Abul Ala Maududi Ab kya yeh log Allah ki itaat ka tareeqa (deen Allah) chodh kar koi aur tareeqa chahte hain? Halaanke asmaan o zameen ki saari cheezein char o nachaar (willingly or un willingly) Allah hi ki taabeh farmaan (Muslim) hain aur usi ki taraf sabko palatna hai |
Ahmed Ali کیا الله کے دین کے سوا کوئی اور دین تلاش کرتے ہیں حالانکہ جو کوئی آسمان اور زمین میں ہے خوشی سے یا لاچاری سے سب اسی کے تابع ہے اور اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا یہ (کافر) خدا کے دین کے سوا کسی اور دین کے طالب ہیں حالانکہ سب اہلِ آسمان و زمین خوشی یا زبردستی سے خدا کے فرماں بردار ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں |
Mahmood Ul Hassan اب کوئی اور دین ڈھونڈھتے ہیں سوا دین اللہ کے اور اسی کے حکم میں ہے جو کوئی آسمان اور زمین میں ہے خوشی سے یا لاچاری سے [۱۲۷] اور اسی کی طرف سب پھر جاویں گے [۱۲۸] |
Muhammad Hussain Najafi کیا وہ اللہ کے دین (اسلام) کے سوا کسی اور (دین) کو تلاش کرتے ہیں حالانکہ جو آسمانوں میں ہیں یا زمین میں ہیں سب خوشی سے یا ناخوشی سے (چار و ناچار) اسی کی بارگاہ میں سر تسلیم خم کئے ہوئے ہیں اور بالآخر سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔ |