Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 9 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿رَبَّنَآ إِنَّكَ جَامِعُ ٱلنَّاسِ لِيَوۡمٖ لَّا رَيۡبَ فِيهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُخۡلِفُ ٱلۡمِيعَادَ ﴾
[آل عِمران: 9]
﴿ربنا إنك جامع الناس ليوم لا ريب فيه إن الله لا يخلف﴾ [آل عِمران: 9]
Abul Ala Maududi Parwardigaar! Tu yaqeenan sab logon ko ek roz jamaa karne wala hai, jiske aane mein koi shubha (shakk) nahin, tu hargiz apne wadey se talne wala nahin hai” |
Ahmed Ali اے ہمارے رب! توایک دن سب لوگوں کو جمع کرنے والا ہے جس میں کوئی شک نہیں بے شک الله اپنے وعدہ کا خلاف نہیں کرتا |
Fateh Muhammad Jalandhry اے پروردگار! تو اس روز جس (کے آنے) میں کچھ بھی شک نہیں سب لوگوں کو (اپنے حضور میں) جمع کرلے گا بے شک خدا خلاف وعدہ نہیں کرتا |
Mahmood Ul Hassan اے رب تو جمع کرنے والا ہے لوگوں کو ایک دن جس میں کچھ شبہ نہیں بیشک اللہ خلاف نہیں کرتا اپنا وعدہ [۱۰] |
Muhammad Hussain Najafi اے ہمارے پروردگار! بے شک تو ایک دن سب لوگوں کو جمع کرنے والا ہے جس (کے آنے) میں کوئی شک نہیں ہے۔ بلاشبہ خدا کبھی وعدہ خلافی نہیں کرتا۔ |