Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 95 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿قُلۡ صَدَقَ ٱللَّهُۗ فَٱتَّبِعُواْ مِلَّةَ إِبۡرَٰهِيمَ حَنِيفٗاۖ وَمَا كَانَ مِنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ ﴾
[آل عِمران: 95]
﴿قل صدق الله فاتبعوا ملة إبراهيم حنيفا وما كان من المشركين﴾ [آل عِمران: 95]
Abul Ala Maududi Kaho, Allah ne jo kuch farmaya hai sach farmaya hai. Tumko yaksu hokar Ibrahim ke tareeqe ki pairwi karni chahiye, aur Ibrahim shirk karne walon mein se na tha |
Ahmed Ali کہہ دو الله نے سچ فرمایا ہے اب ابراھیم کے دین کے تابع ہو جاؤ جوایک ہی کےہو گئے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry کہہ دو کہ خدا نے سچ فرمایا دیا پس دین ابراہیم کی پیروی کرو جو سب سے بےتعلق ہو کر ایک (خدا) کے ہو رہے تھے اور مشرکوں سے نہ تھے |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ سچ فرمایا اللہ نے اب تابع ہو جاؤ دین ابراہیم کے جو ایک ہی کا ہو رہا تھا اور نہ تھا شرک کرنے والا [۱۴۴] |
Muhammad Hussain Najafi اے رسول(ص)) کہہ دیجیے خدا نے سچ فرمایا! پس تم ملت (دین) ابراہیم کی پیروی کرو جو باطل سے کنارہ کش ہوکر صرف اللہ کا ہو رہا تھا اور مشرکین میں سے نہ تھا۔ |