Quran with Urdu translation - Surah Ar-Rum ayat 53 - الرُّوم - Page - Juz 21
﴿وَمَآ أَنتَ بِهَٰدِ ٱلۡعُمۡيِ عَن ضَلَٰلَتِهِمۡۖ إِن تُسۡمِعُ إِلَّا مَن يُؤۡمِنُ بِـَٔايَٰتِنَا فَهُم مُّسۡلِمُونَ ﴾
[الرُّوم: 53]
﴿وما أنت بهاد العمي عن ضلالتهم إن تسمع إلا من يؤمن بآياتنا﴾ [الرُّوم: 53]
Abul Ala Maududi Aur na tum andhon ko unki gumrahi se nikaal kar raah e raast dikha sakte ho, tum to sirf unhi ko suna sakte ho jo hamari aayat par iman latey aur sar-e-tasleem kham kar detey hain |
Ahmed Ali اور تم اندھوں کوان کے الٹے راستے سے سیدھے راستہ پر نہیں لا سکتے تم تو بس انہیں لوگوں کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں سو وہی ماننے والے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور نہ اندھوں کو اُن کی گمراہی سے (نکال کر) راہ راست پر لاسکتے ہو۔ تم تو انہی لوگوں کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں سو وہی فرمانبردار ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور نہ تو راہ سمجھائے ا ندھوں کو انکے بھٹکنے سے تو تو سنائے اسی کو جو یقین لائے ہماری باتوں پر سو وہ مسلمان ہوتے ہیں [۶۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کر ہدایت دے سکتے ہیں آپ تو بس انہی لوگوں کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں پھر وہی لوگ تو ماننے والے ہیں۔ |