Quran with Urdu translation - Surah As-Sajdah ayat 21 - السَّجدة - Page - Juz 21
﴿وَلَنُذِيقَنَّهُم مِّنَ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡأَدۡنَىٰ دُونَ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡأَكۡبَرِ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُونَ ﴾
[السَّجدة: 21]
﴿ولنذيقنهم من العذاب الأدنى دون العذاب الأكبر لعلهم يرجعون﴾ [السَّجدة: 21]
Abul Ala Maududi Us baday azaab se pehle hum isi duniya mein (kisi na kisi chote) azaab ka maza inhein chakhate rahenge. Shayad ke yeh (apne baagiyana [transgression] rawish se) baaz aa jayein |
Ahmed Ali اور ہم انہیں قریب کا عذاب بھی اس بڑے عذاب سے پہلے چکھائیں گے تاکہ وہ باز آ جائیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم اُن کو (قیامت کے) بڑے عذاب کے سوا عذاب دنیا کا بھی مزہ چکھائیں گے۔ شاید (ہماری طرف) لوٹ آئیں |
Mahmood Ul Hassan اور البتہ چکھائیں گے ہم ان کو تھوڑا عذاب ورے اس بڑے عذاب سے تاکہ وہ پھر آئیں [۲۴] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم انہیں (قیامت والے) بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے عذاب کا مزہ چکھائیں گے تاکہ یہ باز آجائیں۔ |