Quran with Urdu translation - Surah As-Sajdah ayat 22 - السَّجدة - Page - Juz 21
﴿وَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّن ذُكِّرَ بِـَٔايَٰتِ رَبِّهِۦ ثُمَّ أَعۡرَضَ عَنۡهَآۚ إِنَّا مِنَ ٱلۡمُجۡرِمِينَ مُنتَقِمُونَ ﴾
[السَّجدة: 22]
﴿ومن أظلم ممن ذكر بآيات ربه ثم أعرض عنها إنا من المجرمين﴾ [السَّجدة: 22]
Abul Ala Maududi Aur ussey bada zaalim kaun hoga jisey uske Rubb ki aayat ke zariye se naseehat ki jaye aur phir woh inse mooh pher ley.Aisey mujreemo se to hum inteqam lekar rahenge |
Ahmed Ali اوراس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جسے اس کے رب کی آیتوں سے سمجھایا جائے پھر وہ ان سے منہ موڑے ہمیں تو گنہگاروں سے بدلہ لینا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون جس کو اس کے پروردگار کی آیتوں سے نصیحت کی جائے تو وہ اُن سے منہ پھیر لے۔ ہم گنہگاروں سے ضرور بدلہ لینے والے ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور کون بے انصاف زیادہ اس سے جس کو سمجھایا گیا اسکے رب کی باتوں سے پھر ان سے منہ موڑ گیا [۲۵] مقرر ہم کو ان گنہگاروں سے بدلا لینا ہے [۲۶] |
Muhammad Hussain Najafi اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جسے اس کے پروردگار کی آیتوں کے ذریعہ سے نصیحت کی جائے (اور) پھر وہ ان سے روگردانی کرے۔ بے شک ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں۔ |