Quran with Urdu translation - Surah Al-Ahzab ayat 10 - الأحزَاب - Page - Juz 21
﴿إِذۡ جَآءُوكُم مِّن فَوۡقِكُمۡ وَمِنۡ أَسۡفَلَ مِنكُمۡ وَإِذۡ زَاغَتِ ٱلۡأَبۡصَٰرُ وَبَلَغَتِ ٱلۡقُلُوبُ ٱلۡحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِٱللَّهِ ٱلظُّنُونَا۠ ﴾
[الأحزَاب: 10]
﴿إذ جاءوكم من فوقكم ومن أسفل منكم وإذ زاغت الأبصار وبلغت القلوب﴾ [الأحزَاب: 10]
Abul Ala Maududi Jab woh upar se aur nichey se tumpar chadh aaye, jab khauf ke marey aankhein pathra gayi, kaleejey mooh ko aa gaye, aur tumlog Allah ke barey mein tarah tarah ke gumaan karne lagey |
Ahmed Ali جب وہ لوگ تم پر تمہارے اوپر کی طرف اورنیچے کی طرف سے چڑھ آئے اورجب آنکھیں پتھرا گئی تھیں اور کلیجے منہ کو آنے لگے تھے اورتم الله کے ساتھ طرح طرح کے گمان کر رہے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry جب وہ تمہارے اُوپر اور نیچے کی طرف سے تم پر چڑھ آئے اور جب آنکھیں پھر گئیں اور دل (مارے دہشت کے) گلوں تک پہنچ گئے اور تم خدا کی نسبت طرح طرح کے گمان کرنے لگے |
Mahmood Ul Hassan جب چڑھ آئے تم پر اوپر کی طرف سے اور نیچے سے [۱۴] اور جب بدلنے لگیں آنکھیں [۱۵] اور پہنچے دل گلوں تک [۱۶] اور اٹکلنے لگے تم اللہ پر طرح طرح کی اٹکلیں [۱۷] |
Muhammad Hussain Najafi جب وہ تم پر اوپر اور نیچے سے چڑھ آئے اور (شدتِ خوف سے) آنکھیں پتھرا گئیں اور دل (کلیجے) منہ کو آگئے اور تم اللہ کی نسبت طرح طرح کے گمان کرنے لگے۔ |