Quran with Urdu translation - Surah Al-Ahzab ayat 15 - الأحزَاب - Page - Juz 21
﴿وَلَقَدۡ كَانُواْ عَٰهَدُواْ ٱللَّهَ مِن قَبۡلُ لَا يُوَلُّونَ ٱلۡأَدۡبَٰرَۚ وَكَانَ عَهۡدُ ٱللَّهِ مَسۡـُٔولٗا ﴾
[الأحزَاب: 15]
﴿ولقد كانوا عاهدوا الله من قبل لا يولون الأدبار وكان عهد الله﴾ [الأحزَاب: 15]
Abul Ala Maududi In logon ne issey pehle Allah se ahad kiya tha ke yeh peeth na pherenge. Aur Allah se kiye huey ahad ki baaz- purs (questioning) to honi hi thi |
Ahmed Ali حالانکہ اس سے پہلے الله سے عہد کر چکے تھے کہ پیٹھ نہ پھیریں گے اور الله سے عہد کرنے کی باز پرس ہوگی |
Fateh Muhammad Jalandhry حالانکہ پہلے خدا سے اقرار کر چکے تھے کہ پیٹھ نہیں پھریں گے۔ اور خدا سے (جو) اقرار (کیا جاتا ہے اُس کی) ضرور پرسش ہوگی |
Mahmood Ul Hassan اور اقرار کر چکے تھے اللہ سے پہلے کہ نہ پھیریں گے پیٹھ اور اللہ کے قرار کی پوچھ ہوتی ہے [۲۳] |
Muhammad Hussain Najafi حالانکہ انہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ وہ (مقابلہ میں) پیٹھ نہیں پھیریں گے اور اللہ سے جو وعدہ کیا تھا اس کے متعلق بازپرس کی جائے گی۔ |