Quran with Urdu translation - Surah Saba’ ayat 15 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿لَقَدۡ كَانَ لِسَبَإٖ فِي مَسۡكَنِهِمۡ ءَايَةٞۖ جَنَّتَانِ عَن يَمِينٖ وَشِمَالٖۖ كُلُواْ مِن رِّزۡقِ رَبِّكُمۡ وَٱشۡكُرُواْ لَهُۥۚ بَلۡدَةٞ طَيِّبَةٞ وَرَبٌّ غَفُورٞ ﴾
[سَبإ: 15]
﴿لقد كان لسبإ في مسكنهم آية جنتان عن يمين وشمال كلوا من﴾ [سَبإ: 15]
Abul Ala Maududi Saba (Sheba) ke liye unke apne maskan (home-land) hi mein ek nishani maujood thi, do baag dayein(right) aur bayein(left). Khao apne Rubb ka diya hua rizq aur shukar baja lao uska, Mulk hai umda o pakeeza aur parwardigar hai bakshish farmane waala |
Ahmed Ali بے شک قوم سبا کے لیے ان کی بستی میں ایک نشان تھا دائیں اور بائیں دو باغ اپنے رب کی روزی کھاؤ اور اس کا شکر کرو عمدہ شہر رہنے کو اور بخشنے والا رب |
Fateh Muhammad Jalandhry (اہل) سبا کے لئے ان کے مقام بودوباش میں ایک نشانی تھی (یعنی) دو باغ (ایک) داہنی طرف اور (ایک) بائیں طرف۔ اپنے پروردگار کا رزق کھاؤ اور اس کا شکر کرو۔ (یہاں تمہارے رہنے کو یہ) پاکیزہ شہر ہے اور (وہاں بخشنے کو) خدائے غفار |
Mahmood Ul Hassan تحقیق قوم سبا کو تھی ان کی بستی میں نشانی دو باغ داہنے اور بائیں [۲۲] کھاؤ روزی اپنے رب کی اور اس کا شکر کرو [۲۳] شہر ہے پاکیزہ اور رب ہے گناہ بخشنے والا [۲۴] |
Muhammad Hussain Najafi قبیلہ سباء والوں کیلئے ان کی آبادی میں (قدرتِ خدا کی) ایک نشانی موجود تھی (یعنی) دو باغ تھے دائیں اور بائیں (اور ان سے کہہ دیا گیا) کہ اپنے پروردگار کے رزق سے کھاؤ اور اس کا شکر ادا کرو شہر ہے پاک و پاکیزہ اور پروردگار ہے بخشنے والا۔ |