Quran with Urdu translation - Surah Saba’ ayat 42 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿فَٱلۡيَوۡمَ لَا يَمۡلِكُ بَعۡضُكُمۡ لِبَعۡضٖ نَّفۡعٗا وَلَا ضَرّٗا وَنَقُولُ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ ذُوقُواْ عَذَابَ ٱلنَّارِ ٱلَّتِي كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ ﴾
[سَبإ: 42]
﴿فاليوم لا يملك بعضكم لبعض نفعا ولا ضرا ونقول للذين ظلموا ذوقوا﴾ [سَبإ: 42]
Abul Ala Maududi (Us waqt hum kahenge ke) aaj tum mein se koi na kisi ko faida pahuncha sakta hai na nuksan. Aur zaalimon se hum kehdenge ke ab chakkho us azaab e jahannum ka maza jisey tum jhutlaya karte thay |
Ahmed Ali پھر آج تم میں سے کوئی کسی کے نفع اور نقصان کا مالک نہیں اور ہم ظالموں سے کہیں گے تم اس آگ کا عذاب چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو آج تم میں سے کوئی کسی کو نفع اور نقصان پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتا۔ اور ہم ظالموں سے کہیں گے کہ دوزخ کے عذاب کا جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے مزہ چکھو |
Mahmood Ul Hassan سو آج تم مالک نہیں ایک دوسرے کے بھلے کے نہ برے کے [۶۱] اور کہیں گے ہم ان گنہگاروں کو چکھو تکلیف اس آگ کی جس کو تم جھوٹ بتلاتے تھے |
Muhammad Hussain Najafi (ارشادِ قدرت ہوگا) آج تم میں سے کوئی نہ کسی دوسرے کو نفع پہنچا سکے گا اور نہ نقصان اور ہم ظالموں سے کہیں گے کہ اب عذاب جہنم کا مزہ چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔ |