Quran with Urdu translation - Surah Saba’ ayat 47 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿قُلۡ مَا سَأَلۡتُكُم مِّنۡ أَجۡرٖ فَهُوَ لَكُمۡۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَى ٱللَّهِۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ شَهِيدٞ ﴾
[سَبإ: 47]
﴿قل ما سألتكم من أجر فهو لكم إن أجري إلا على الله﴾ [سَبإ: 47]
Abul Ala Maududi Insey kaho “agar maine tumse koi ajar maanga hai to woh tum hi ko mubarak rahey. Mera ajar to Allah ke zimmey hai aur woh har cheez par gawah hai.” |
Ahmed Ali کہہ دو اس پر جو اجرات میں نے تم سے مانگی ہو وہ تمہارے ہی پاس رہے میری مزدوری تو الله ہی پر ہے اوروہ ہر چیز پر گواہ ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry کہہ دو کہ میں نے تم سے کچھ صلہ مانگا ہو تو وہ تم ہی کو (مبارک رہے) ۔ میرا صلہ خدا ہی کے ذمے ہے۔ اور وہ ہر چیز سے خبردار ہے |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ جو میں نے تم سے مانگا ہوکچھ بدلا سو وہ تمہی رکھو میرا بدلہ ہے اسی اللہ پر [۶۸] اور اس کے سامنے ہے ہر چیز [۶۹] |
Muhammad Hussain Najafi کہہ دیجئے! میں نے (تبلیغِ رسالت(ص) کے سلسلہ میں) تم سے جو اجر مانگا ہے وہ تمہارے ہی (فائدہ کے) لئے ہے میری اجرت تو بس اللہ کے ذمہ ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے۔ |