Quran with Urdu translation - Surah FaTir ayat 4 - فَاطِر - Page - Juz 22
﴿وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدۡ كُذِّبَتۡ رُسُلٞ مِّن قَبۡلِكَۚ وَإِلَى ٱللَّهِ تُرۡجَعُ ٱلۡأُمُورُ ﴾
[فَاطِر: 4]
﴿وإن يكذبوك فقد كذبت رسل من قبلك وإلى الله ترجع الأمور﴾ [فَاطِر: 4]
Abul Ala Maududi Ab agar (aey Nabi) yeh log tumhein jhutlate hain (to yeh koi nayi baat nahin), tumse pehle bhi bahut se Rasool jhutlaye ja chuke hain, aur sarey maamlaat aakhir e kaar Allah hi ki taraf rujoo honay waley hain |
Ahmed Ali اور اگر وہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ سے پہلے بھی کئی رسول جھٹلائے گئے اور الله ہی کی طرف سب کام لوٹائے جاتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور (اے پیغمبر) اگر یہ لوگ تم کو جھٹلائیں تو تم سے پہلے بھی پیغمبر جھٹلائے گئے ہیں۔ اور (سب) کام خدا ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے |
Mahmood Ul Hassan اور اگر تجھ کو جھٹلائیں تو جھٹلائے گئے کتنے رسول تجھ سے پہلے اور اللہ تک پہنچتے ہیں سب کام [۸] |
Muhammad Hussain Najafi اے رسول(ص)!) اور اگر یہ لوگ آپ(ص) کو جھٹلاتے ہیں تو آپ(ص) سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر جھٹلائے گئے اور تمام معاملات کی بازگشت خدا ہی کی طرف ہے۔ |