Quran with Urdu translation - Surah Ya-Sin ayat 11 - يسٓ - Page - Juz 22
﴿إِنَّمَا تُنذِرُ مَنِ ٱتَّبَعَ ٱلذِّكۡرَ وَخَشِيَ ٱلرَّحۡمَٰنَ بِٱلۡغَيۡبِۖ فَبَشِّرۡهُ بِمَغۡفِرَةٖ وَأَجۡرٖ كَرِيمٍ ﴾
[يسٓ: 11]
﴿إنما تنذر من اتبع الذكر وخشي الرحمن بالغيب فبشره بمغفرة وأجر كريم﴾ [يسٓ: 11]
Abul Ala Maududi Tum to usi shaks ko khabardar kar sakte ho jo naseehat ki pairvi karey aur bay-dekhe khuda e rehman se darey, usey magfirat aur ajr-e-karim ki basharat (khush khabri) de do |
Ahmed Ali بے شک آپ اسی کو ڈرا سکتے ہیں جو نصیحت کی پیروی کرے اوربن دیکھے رحمان سے ڈرے پس خوشخبری دے دو اس کو بخشش اوراجر کی جو عزت والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry تم تو صرف اس شخص کو نصیحت کرسکتے ہو جو نصیحت کی پیروی کرے اور خدا سے غائبانہ ڈرے سو اس کو مغفرت اور بڑے ثواب کی بشارت سنا دو |
Mahmood Ul Hassan تو ڈر سناتے اسکو جو چلے سمجھائے پر اور ڈرے رحمٰن سے بن دیکھے سو اسکو خوشخبری دے معافی کی اور عزت کے ثواب کی [۷] |
Muhammad Hussain Najafi آپ تو صرف اس شخص کو ڈرا سکتے ہیں جو نصیحت کی پیروی کرے اور بے دیکھے خدائے رحمن سے ڈرے پس ایسے شخص کو مغفرت (بخشش) اور عمدہ اجر کی خوشخبری دے دیں۔ |