Quran with Urdu translation - Surah Ya-Sin ayat 15 - يسٓ - Page - Juz 22
﴿قَالُواْ مَآ أَنتُمۡ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُنَا وَمَآ أَنزَلَ ٱلرَّحۡمَٰنُ مِن شَيۡءٍ إِنۡ أَنتُمۡ إِلَّا تَكۡذِبُونَ ﴾
[يسٓ: 15]
﴿قالوا ما أنتم إلا بشر مثلنا وما أنـزل الرحمن من شيء إن﴾ [يسٓ: 15]
Abul Ala Maududi Basti walon ne kaha “ tum kuch nahin ho magar hum jaise chandh Insaan, aur khuda e rehman ne hargiz koi cheez nazil nahin ki hai, tum mehaz jhoot boltey ho.” |
Ahmed Ali انہوں نے کہا تم کچھ اور نہیں ہو مگر ہماری طرح انسان ہو اور رحمان نے کوئی چیز نہیں اتاری تم اور کچھ نہیں ہو مگر جھوٹ بول رہے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry وہ بولے کہ تم (اور کچھ) نہیں مگر ہماری طرح کے آدمی (ہو) اور خدا نے کوئی چیز نازل نہیں کی تم محض جھوٹ بولتے ہو |
Mahmood Ul Hassan وہ بولے تم تو یہی انسان ہو جیسے ہم اور رحمٰن نے کچھ نہیں اتارا تم سارے جھوٹ کہتے ہو [۱۴] |
Muhammad Hussain Najafi ان لوگوں نے کہا تم بس ہمارے ہی جیسے انسان ہو اور خدائے رحمٰن نے (تم پر) کوئی چیز نازل نہیں کی ہے تم بالکل جھوٹ بول رہے ہو۔ |