Quran with Urdu translation - Surah Ya-Sin ayat 36 - يسٓ - Page - Juz 23
﴿سُبۡحَٰنَ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلۡأَزۡوَٰجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنۢبِتُ ٱلۡأَرۡضُ وَمِنۡ أَنفُسِهِمۡ وَمِمَّا لَا يَعۡلَمُونَ ﴾
[يسٓ: 36]
﴿سبحان الذي خلق الأزواج كلها مما تنبت الأرض ومن أنفسهم ومما لا﴾ [يسٓ: 36]
Abul Ala Maududi Paak hai woh zaat jisne jumla aqsaam ke joday paida kiye khwah woh zameen ki nabataat mein se hon ya khud inki apni jins (yani naw-e-Insani) mein se ya un ashyah mein se jinko yeh jaante tak nahin hain |
Ahmed Ali وہ ذات پاک ہے جس نے زمین سے اگنے والی چیزوں کوگوناگوں بنایا اور خود ان میں سے بھی اور ان چیزوں میں سے بھی جنہیں وہ نہیں جانتے |
Fateh Muhammad Jalandhry وہ خدا پاک ہے جس نے زمین کی نباتات کے اور خود ان کے اور جن چیزوں کی ان کو خبر نہیں سب کے جوڑے بنائے |
Mahmood Ul Hassan پاک ذات ہے جس نے بنائے جوڑے سب چیز کے اس قسم سے جو اگتا ہے زمین میں اور خود ان میں سے اور ان چیزوں میں کہ جن کی انکو خبر نہیں [۳۲] |
Muhammad Hussain Najafi پاک ہے وہ ذات جس نے سب اقسام کے جوڑے جوڑے پیدا کئے ہیں خواہ (نباتات) ہو جسے زمین اگاتی ہے یا خود ان کے نفوس ہوں (بنی نوع انسان) یا وہ چیزیں ہوں جن کو یہ نہیں جانتے۔ |