Quran with Urdu translation - Surah Ya-Sin ayat 37 - يسٓ - Page - Juz 23
﴿وَءَايَةٞ لَّهُمُ ٱلَّيۡلُ نَسۡلَخُ مِنۡهُ ٱلنَّهَارَ فَإِذَا هُم مُّظۡلِمُونَ ﴾
[يسٓ: 37]
﴿وآية لهم الليل نسلخ منه النهار فإذا هم مظلمون﴾ [يسٓ: 37]
Abul Ala Maududi Inke liye ek aur nishani raat hai, hum uske upar se din hata dete hain to inpar andhera chaa jata hai |
Ahmed Ali اور ان کے لیے رات بھی ایک نشانی ہے کہ ہم اس کے اوپرسے دن کو اتار دیتے ہیں پھر ناگہاں وہ اندھیرے میں رہ جاتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ایک نشانی ان کے لئے رات ہے کہ اس میں سے ہم دن کو کھینچ لیتے ہیں تو اس وقت ان پر اندھیرا چھا جاتا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور ایک نشانی ہے انکے واسطے رات کھینچ لیتے ہیں ہم اس پر سے دن کو پھر تبہی یہ رہ جاتے ہیں اندھیرے میں |
Muhammad Hussain Najafi اور ان کیلئے ایک نشانی رات بھی ہے جس سے ہم دن کو کھینچ لیتے ہیں تو ایک دم وہ اندھیرے میں رہ جاتے ہیں۔ |