Quran with Urdu translation - Surah Ya-Sin ayat 40 - يسٓ - Page - Juz 23
﴿لَا ٱلشَّمۡسُ يَنۢبَغِي لَهَآ أَن تُدۡرِكَ ٱلۡقَمَرَ وَلَا ٱلَّيۡلُ سَابِقُ ٱلنَّهَارِۚ وَكُلّٞ فِي فَلَكٖ يَسۡبَحُونَ ﴾
[يسٓ: 40]
﴿لا الشمس ينبغي لها أن تدرك القمر ولا الليل سابق النهار وكل﴾ [يسٓ: 40]
Abul Ala Maududi Na Suraj ke bas mein yeh hai ke woh chand ko ja pakde aur na raat din par sabqat le ja sakti hai. Sab ek ek falak mein tair rahey hain |
Ahmed Ali نہ سورج کی مجال ہے ہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہی دن سے پہلے آ سکتی ہے اور ہر ایک ایک آسمان میں تیرتا پھرتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry نہ تو سورج ہی سے ہوسکتا ہے کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہی دن سے پہلے آسکتی ہے۔ اور سب اپنے اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں |
Mahmood Ul Hassan نہ سورج سے ہو کہ پکڑ لے چاند کو اور نہ رات آگے بڑھے دن سے اور ہر کوئی ایک چکر میں پیرتے ہیں [۳۶] |
Muhammad Hussain Najafi نہ سورج کے بس میں ہے کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ ہی رات کیلئے ممکن ہے کہ وہ دن پر سبقت لے جائے اور سب (اپنے) ایک ایک فلک (دائرہ) میں تیر رہے ہیں۔ |