Quran with Urdu translation - Surah sad ayat 35 - صٓ - Page - Juz 23
﴿قَالَ رَبِّ ٱغۡفِرۡ لِي وَهَبۡ لِي مُلۡكٗا لَّا يَنۢبَغِي لِأَحَدٖ مِّنۢ بَعۡدِيٓۖ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡوَهَّابُ ﴾
[صٓ: 35]
﴿قال رب اغفر لي وهب لي ملكا لا ينبغي لأحد من بعدي﴾ [صٓ: 35]
Abul Ala Maududi Aur kaha ke “aey mere Rubb , mujhey maaf karde aur mujhey woh baadshahi de jo mere baad kisi ke liye sazawar na ho, beshak tu hi asal daata hai” |
Ahmed Ali کہا اے میرے رب! مجھے معاف کر اور مجھے ایسی حکومت عنایت فرما کہ کسی کو میرے بعد شایاں نہ ہو بے شک تو بہت بڑا عنایت کرنے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry (اور) دعا کی کہ اے پروردگار مجھے مغفرت کر اور مجھ کو ایسی بادشاہی عطا کر کہ میرے بعد کسی کو شایاں نہ ہو۔ بےشک تو بڑا عطا فرمانے والا ہے |
Mahmood Ul Hassan بولا اے رب میرے معاف کر مجھ کو اور بخش مجھ کو وہ بادشاہی کہ مناسب نہ ہو کسی کو میرے پیچھے بیشک تو ہے سب کچھ بخشنے والا [۳۶] |
Muhammad Hussain Najafi (اور) کہا اے میرے پروردگار مجھے معاف کر اور مجھے ایسی سلطنت عطا کر جو میرے بعد کسی کیلئے زیبا نہ ہو۔ بیشک تو بڑا عطا کرنے والا ہے۔ |