×

تم اُس کے سوا جس جس کی بندگی کرنا چاہو کرتے رہو 39:15 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Az-Zumar ⮕ (39:15) ayat 15 in Urdu

39:15 Surah Az-Zumar ayat 15 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Az-Zumar ayat 15 - الزُّمَر - Page - Juz 23

﴿فَٱعۡبُدُواْ مَا شِئۡتُم مِّن دُونِهِۦۗ قُلۡ إِنَّ ٱلۡخَٰسِرِينَ ٱلَّذِينَ خَسِرُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ وَأَهۡلِيهِمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۗ أَلَا ذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡخُسۡرَانُ ٱلۡمُبِينُ ﴾
[الزُّمَر: 15]

تم اُس کے سوا جس جس کی بندگی کرنا چاہو کرتے رہو کہو، اصل دیوالیے تو وہی ہیں جنہوں نے قیامت کے روز اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو گھاٹے میں ڈال دیا خوب سن رکھو، یہی کھلا دیوالہ ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: فاعبدوا ما شئتم من دونه قل إن الخاسرين الذين خسروا أنفسهم وأهليهم, باللغة الأوردية

﴿فاعبدوا ما شئتم من دونه قل إن الخاسرين الذين خسروا أنفسهم وأهليهم﴾ [الزُّمَر: 15]

Abul Ala Maududi
Tum uske siwa jis jis ki bandagi karna chaho karte raho. Kaho asal diwaliye (losers) to wahi hain jinhon ne qayamat ke roz apne aap ko aur apne ahal-o-aayal ko ghaatey(loss) mein daal diya. khoob sun rakkho, yahi khula diwala (loss) hai
Ahmed Ali
پھر تم اس کے سوا جس کی چاہو عبادت کرو کہہ دو خسارہ اٹھانے والے وہ ہیں جنہوں نے اپنے جان اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے روز خسارہ میں ڈال دیا یاد رکھو! یہ صریح خسارہ ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
تو تم اس کے سوا جس کی چاہو پرستش کرو۔ کہہ دو کہ نقصان اٹھانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو نقصان میں ڈالا۔ دیکھو یہی صریح نقصان ہے
Mahmood Ul Hassan
اب تم پوجو جس کو چاہو اسکے سوائے [۲۶] تو کہہ بڑے ہارنے والے وہ جو ہار بیٹھے اپنی جان کو اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن سنتا ہے یہی ہے صریح ٹوٹا [۲۷]
Muhammad Hussain Najafi
تم اس کے سوا جن کی چاہو عبادت (کرو) نیز کہہ دیجئے کہ اصلی خسارے والے تو وہ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن خسارے میں میں ڈالا آگاہ ہو جاؤ کہ یہی کھلا ہوا خسارہ ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek