Quran with Urdu translation - Surah Az-Zumar ayat 4 - الزُّمَر - Page - Juz 23
﴿لَّوۡ أَرَادَ ٱللَّهُ أَن يَتَّخِذَ وَلَدٗا لَّٱصۡطَفَىٰ مِمَّا يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُۚ سُبۡحَٰنَهُۥۖ هُوَ ٱللَّهُ ٱلۡوَٰحِدُ ٱلۡقَهَّارُ ﴾
[الزُّمَر: 4]
﴿لو أراد الله أن يتخذ ولدا لاصطفى مما يخلق ما يشاء سبحانه﴾ [الزُّمَر: 4]
Abul Ala Maududi Agar Allah kisi ko beta banana chahta to apni makhlooq mein se jisko chahta barguzida kar leta, Paak hai woh issey (ke koi uska beta ho), woh Allah hai akela aur sab par gaalib |
Ahmed Ali اگر الله چاہتا کہ کسی کو فرزند بنائے تواپنی مخلوقات میں سے جسے چاہتا چن لیتا وہ پاک ہے وہ الله ایک بڑا غالب ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اگر خدا کسی کو اپنا بیٹا بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا انتخاب کرلیتا۔ وہ پاک ہے وہی تو خدا یکتا (اور) غالب ہے |
Mahmood Ul Hassan اگر اللہ چاہتا کہ اولاد کر لے تو چن لیتا اپنی خلق میں جو کچھ چاہتا وہ پاک ہے [۵] وہی ہے اللہ اکیلا دباؤ والا [۶] |
Muhammad Hussain Najafi اگر اللہ چاہتا کہ (کسی کو) اپنا بیٹا بنائے تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا منتخب کر لیتا وہ اس سے پاک ہے وہی اللہ ہے جو یکتا (اور سب پر) غالب ہے۔ |