Quran with Urdu translation - Surah Az-Zumar ayat 51 - الزُّمَر - Page - Juz 24
﴿فَأَصَابَهُمۡ سَيِّـَٔاتُ مَا كَسَبُواْۚ وَٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ مِنۡ هَٰٓؤُلَآءِ سَيُصِيبُهُمۡ سَيِّـَٔاتُ مَا كَسَبُواْ وَمَا هُم بِمُعۡجِزِينَ ﴾
[الزُّمَر: 51]
﴿فأصابهم سيئات ما كسبوا والذين ظلموا من هؤلاء سيصيبهم سيئات ما كسبوا﴾ [الزُّمَر: 51]
Abul Ala Maududi Phir apni kamayi ke buray nataij unhon ne bhugtey, aur in logon mein se bhi jo zaalim hain woh anqareeb apni kamayi kay buray nataij bhugtenge.Yeh humein aajiz (frustrate) kardene waley nahin hain |
Ahmed Ali پھر ان پر ان کے اعمال کی برائی آ پڑی اور ان میں سے جو لوگ ظلم کر رہے ہیں عنقریب ان کو بھی برے نتائج ان برے عملوں کے پہنچیں گے اور وہ عاجز کرنے والے نہیں ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry ان پر ان کے اعمال کے وبال پڑ گئے۔ اور جو لوگ ان میں سے ظلم کرتے رہے ہیں ان پر ان کے عملوں کے وبال عنقریب پڑیں گے۔ اور وہ (خدا کو) عاجز نہیں کرسکتے |
Mahmood Ul Hassan پھر پڑ گئیں ان پربرائیاں جو کمائی تھیں [۶۶] اور جو گنہگار ہیں ان میں سے ان پر بھی اب پڑتی ہیں برائیاں جو کمائی ہیں اور وہ نہیں تھکانے والے [۶۷] |
Muhammad Hussain Najafi تو انہوں نے جو کچھ کمایا تھا اس کے برے نتائج ان تک پہنچے اور جو ان لوگوں میں سے ظالم ہیں ان تک بھی۔ ان کی برائی کے برے نتائج پہنچیں گے اور وہ (اللہ کو) عاجز نہیں کر سکتے۔ |