Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 123 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿لَّيۡسَ بِأَمَانِيِّكُمۡ وَلَآ أَمَانِيِّ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِۗ مَن يَعۡمَلۡ سُوٓءٗا يُجۡزَ بِهِۦ وَلَا يَجِدۡ لَهُۥ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَلِيّٗا وَلَا نَصِيرٗا ﴾
[النِّسَاء: 123]
﴿ليس بأمانيكم ولا أماني أهل الكتاب من يعمل سوءا يجز به ولا﴾ [النِّسَاء: 123]
Abul Ala Maududi Anjaam-e- kaar na tumhari aarzuon par mauquf hai na ehle kitab ki aarzuon par. Jo bhi burayi karega uska phal payega aur Allah ke muqable mein apne liye koi haami o madadgaar na paa sakega |
Ahmed Ali نہ تمہاری امیدوں پر مدار ہے اور نہ اہل کتاب کی امیدوں پر جو کوئی برائی کا کام کرے گا اس کی سزا دیا جائے گا اور الله کے سوا اپنا کوئی حمایتی اور مددگار نہیں پائے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry (نجات) نہ تو تمہاری آرزوؤں پر ہے اور نہ اہل کتاب کی آرزوؤں پر۔ جو شخص برے عمل کرے گا اسے اسی (طرح) کا بدلا دیا جائے گا اور وہ خدا کے سوا نہ کسی کو حمایتی پائے گا اور نہ مددگار |
Mahmood Ul Hassan نہ تمہاری امیدوں پر مدار ہے اور نہ اہل کتاب کی امیدوں پر جو کوئی برا کام کرے گا اس کی سزا پاوے گا اور نہ پاوے گا اللہ کے سوا اپنا کوئی حمایتی اور نہ کوئی مددگار |
Muhammad Hussain Najafi (اے مسلمانو) نہ تمہاری تمناؤں سے کچھ ہوتا ہے اور نہ اہلِ کتاب کی تمناؤں سے۔ جو بھی برائی کرے گا، اس کو اس کی سزا دی جائے گی اور وہ اللہ کو چھوڑ کر اپنے لئے نہ کوئی سرپرست پائے گا اور نہ کوئی حامی و مددگار۔ |