Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 154 - النِّسَاء - Page - Juz 6
﴿وَرَفَعۡنَا فَوۡقَهُمُ ٱلطُّورَ بِمِيثَٰقِهِمۡ وَقُلۡنَا لَهُمُ ٱدۡخُلُواْ ٱلۡبَابَ سُجَّدٗا وَقُلۡنَا لَهُمۡ لَا تَعۡدُواْ فِي ٱلسَّبۡتِ وَأَخَذۡنَا مِنۡهُم مِّيثَٰقًا غَلِيظٗا ﴾
[النِّسَاء: 154]
﴿ورفعنا فوقهم الطور بميثاقهم وقلنا لهم ادخلوا الباب سجدا وقلنا لهم لا﴾ [النِّسَاء: 154]
Abul Ala Maududi Aur in logon par Toor (mount Toor) ko utha kar inse (us farmaan ki itaat ka) ahad liya, humne inko hukum diya ke darwaze mein sajda-raiz hotay huey daakhil hon, humne inse kaha ke sabath ka kanoon na todo aur ispar insey pukhta ahad liya |
Ahmed Ali اور لوگوں پر طور اٹھا کر ان سے عہد لیا اور ہم نے کہا کہ دروازہ میں سجدہ کرتے ہوئےداخل ہو اور ہم نے کہا کہ ہفتے کے بارے میں زیادتی نہ کرو اور ہم نے ان سے پختہ عہد لیا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ان سے عہد لینے کو ہم نے ان پر کوہ طور اٹھا کھڑا کیا اور انہیں حکم دیا کہ (شہر کے) دروازے میں (داخل ہونا تو) سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا اور یہ بھی حکم دیا کہ ہفتے کے دن (مچھلیاں پکڑنے) میں تجاویز (یعنی حکم کے خلاف) نہ کرنا۔ غرض ہم نے ان سے مضبوط عہد لیا |
Mahmood Ul Hassan اور ہم نے اٹھایا ان پر پہاڑ قرار لینے کے واسطے [۲۱۶] اور ہم نے کہا داخل ہو دروازہ میں سجدہ کرتے ہوئے [۲۱۷] اور ہم نے کہا کہ زیادتی مت کرو ہفتہ کے دن میں اور ہم نے ان سے لیا قول مضبوط [۲۱۸] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم نے ان سے (فرمانبرداری کا) پختہ عہد لینے کے لیے ان کے اوپر کوہ طور کو بلند کیا اور ہم نے ان سے کہا سجدہ ریز ہوکر دروازہ (شہر) میں داخل ہو جاؤ اور ان سے کہا کہ قانون سبت کے بارے میں زیادتی نہ کرو (حد سے نہ بڑھو) اور ہم نے ان سے پختہ عہد و پیمان لیا تھا۔ |