Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 159 - النِّسَاء - Page - Juz 6
﴿وَإِن مِّنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ إِلَّا لَيُؤۡمِنَنَّ بِهِۦ قَبۡلَ مَوۡتِهِۦۖ وَيَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ يَكُونُ عَلَيۡهِمۡ شَهِيدٗا ﴾
[النِّسَاء: 159]
﴿وإن من أهل الكتاب إلا ليؤمنن به قبل موته ويوم القيامة يكون﴾ [النِّسَاء: 159]
Abul Ala Maududi Aur ehle kitab mein se koi aisa na hoga jo uski maut se pehle uspar iman na le aayega aur qayamat ke roz woh unpar gawahi dega |
Ahmed Ali اور اہلِ کتاب میں کوئی ایسانہ ہوگا جواسکی موت سے پہلے اس پر ایمان نہ لائے گا اور قیامت کے دن وہ ان پر گواہ ہو گا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور کوئی اہل کتاب نہیں ہوگا مگر ان کی موت سے پہلے ان پر ایمان لے آئے گا۔ اور وہ قیامت کے دن ان پر گواہ ہوں گے |
Mahmood Ul Hassan اور جتنے فرقے ہیں اہل کتاب کے سو عیسٰی پر یقین لاویں گے اس کی موت سے پہلے اور قیامت کے دن ہو گا ان پر گواہ [۲۲۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور اہل کتاب میں سے کوئی ایسا نہیں، جو اپنی موت (یا ان کی موت) سے پہلے ان پر ایمان نہ لائے اور وہ قیامت کے دن ان کے خلاف گواہ ہوں گے۔ |