Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 4 - النِّسَاء - Page - Juz 4
﴿وَءَاتُواْ ٱلنِّسَآءَ صَدُقَٰتِهِنَّ نِحۡلَةٗۚ فَإِن طِبۡنَ لَكُمۡ عَن شَيۡءٖ مِّنۡهُ نَفۡسٗا فَكُلُوهُ هَنِيٓـٔٗا مَّرِيٓـٔٗا ﴾
[النِّسَاء: 4]
﴿وآتوا النساء صدقاتهن نحلة فإن طبن لكم عن شيء منه نفسا فكلوه﴾ [النِّسَاء: 4]
Abul Ala Maududi Aur auraton ke mehar khush dili ke saath (farz jaante huey) ada karo, albatta agar woh khud apni khushi se mehar ka koi hissa tumhein maaf kardein to usey tum mazey se kha sakte ho |
Ahmed Ali اور عورتوں کو ان کے مہر خوشی سے دے دو پھر اگر وہ اس میں سے اپنی خوشی سے تمہیں کچھ معاف کر دیں تو تم اسے مزہ دار خوشگوار سمجھ کر کھاؤ |
Fateh Muhammad Jalandhry اور عورتوں کو ان کے مہر خوشی سے دے دیا کرو۔ ہاں اگر وہ اپنی خوشی سے اس میں سے کچھ تم کو چھوڑ دیں تو اسے ذوق شوق سے کھالو |
Mahmood Ul Hassan اور دے ڈالو عورتوں کو مہر ان کے خوشی سے [۸] پھر اگر وہ اس میں سے کچھ چھوڑ دیں تم کو اپنی خوشی سے تو اس کو کھاؤ رچتا پچتا [۹] |
Muhammad Hussain Najafi اور عورتوں کے حق مہر خوشدلی سے ادا کرو اور اگر وہ اپنی خوشی سے اس میں سے تمہیں بخش دیں تو تم اسے شوق سے کھا سکتے ہو۔ |