Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 40 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَظۡلِمُ مِثۡقَالَ ذَرَّةٖۖ وَإِن تَكُ حَسَنَةٗ يُضَٰعِفۡهَا وَيُؤۡتِ مِن لَّدُنۡهُ أَجۡرًا عَظِيمٗا ﴾
[النِّسَاء: 40]
﴿إن الله لا يظلم مثقال ذرة وإن تك حسنة يضاعفها ويؤت من﴾ [النِّسَاء: 40]
Abul Ala Maududi Allah kisi par zarra barabar bhi zulm nahin karta, agar koi ek neki karey to Allah usey do chandh karta hai aur phir apni taraf se bada ajar ata farmata hai |
Ahmed Ali بے شک الله کسی کا ایک ذرہ برابر بھی حق نہیں رکھتا اور اگر نیکی ہو تو اس کو دگنا کر دیتا ہے اور اپنے ہاں سے بڑا ثواب دیتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry خدا کسی کی ذرا بھی حق تلفی نہیں کرتا اور اگر نیکی (کی) ہوگی تو اس کو دوچند کردے گا اور اپنے ہاں سے اجرعظیم بخشے گا |
Mahmood Ul Hassan بیشک اللہ حق نہیں رکھتا کسی کا ایک ذرہ برابر اور اگر نیکی ہو تو اس کو دونا کر دیتا ہے اور دیتا ہے اپنے پاس سے بڑا ثواب [۷۵] |
Muhammad Hussain Najafi بے شک اللہ ذرہ برابر (کسی پر) ظلم نہیں کرتا اور اگر وہ (ذرہ برابر) نیکی ہو تو اسے دوگنا (بلکہ چوگنا) کر دیتا ہے اور اپنی طرف سے بہت بڑا اجر عطا فرماتا ہے۔ |