Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 41 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿فَكَيۡفَ إِذَا جِئۡنَا مِن كُلِّ أُمَّةِۭ بِشَهِيدٖ وَجِئۡنَا بِكَ عَلَىٰ هَٰٓؤُلَآءِ شَهِيدٗا ﴾
[النِّسَاء: 41]
﴿فكيف إذا جئنا من كل أمة بشهيد وجئنا بك على هؤلاء شهيدا﴾ [النِّسَاء: 41]
Abul Ala Maududi Phir socho ke us waqt yeh kya karenge jab hum har ummat mein se ek gawah layenge aur in logon par tumhein [yani Muhammad (s.a.s) ko] gawah ki haisiyat se khada karenge |
Ahmed Ali پھر کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے گواہ بلائینگے اور تمیں ان پر گواہ کر کے لائیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry بھلا اس دن کا کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے احوال بتائے والے کو بلائیں گے اور تم کو ان لوگوں کا حال (بتانے کو) گواہ طلب کریں گے |
Mahmood Ul Hassan پھر کیا حال ہو گا جب بلاویں گے ہم ہر امت میں سے احوال کہنے والا اور بلاویں گے تجھ کو ان لوگوں پر احوال بتانے والا [۷۶] |
Muhammad Hussain Najafi اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور آپ کو ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے۔ |