Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 72 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿وَإِنَّ مِنكُمۡ لَمَن لَّيُبَطِّئَنَّ فَإِنۡ أَصَٰبَتۡكُم مُّصِيبَةٞ قَالَ قَدۡ أَنۡعَمَ ٱللَّهُ عَلَيَّ إِذۡ لَمۡ أَكُن مَّعَهُمۡ شَهِيدٗا ﴾
[النِّسَاء: 72]
﴿وإن منكم لمن ليبطئن فإن أصابتكم مصيبة قال قد أنعم الله علي﴾ [النِّسَاء: 72]
Abul Ala Maududi Haan, tum mein koi aadmi aisa bhi hai jo ladayi se jee churata hai, agar tumpar koi museebat aaye to kehta hai ke Allah ne mujhpar bada fazal kiya ke main in logon ke saath na gaya |
Ahmed Ali اور بے شک تم میں بعض ایسا بھی ہے جو لڑائی سے جی چراتا ہے پھر اگر تم پر کوئی مصیبت آجائے تو کہتا ہے الله نے مجھ پر فضل کیا کہ میں ان لوگوں کے ساتھ نہ تھا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور تم میں کوئی ایسا بھی ہے کہ (عمداً) دیر لگاتا ہے۔ پھر اگر تم پر کوئی مصیبت پڑ جائے تو کہتا ہے کہ خدا نے مجھ پر بڑی مہربانی کی کہ میں ان میں موجود نہ تھا |
Mahmood Ul Hassan اور تم میں بعضا ایسا ہے کہ البتہ دیر لگا دے گا [۱۱۶] پھر اگر تم کو کوئی مصیبت پہنچے تو کہے اللہ نے مجھ پر فضل کیا کہ میں نہ ہوا ان کے ساتھ [۱۱۷] |
Muhammad Hussain Najafi اور تم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو پیچھے رکا رہنا پسند کرتے ہیں پس اگر تم پر کوئی مصیبت نازل ہو تو کہتا ہے کہ یہ مجھ پر اللہ کا احسان تھا کہ ان کے ساتھ حاضر نہ تھا۔ |