Quran with Urdu translation - Surah Ghafir ayat 16 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿يَوۡمَ هُم بَٰرِزُونَۖ لَا يَخۡفَىٰ عَلَى ٱللَّهِ مِنۡهُمۡ شَيۡءٞۚ لِّمَنِ ٱلۡمُلۡكُ ٱلۡيَوۡمَۖ لِلَّهِ ٱلۡوَٰحِدِ ٱلۡقَهَّارِ ﴾
[غَافِر: 16]
﴿يوم هم بارزون لا يخفى على الله منهم شيء لمن الملك اليوم﴾ [غَافِر: 16]
Abul Ala Maududi Woh din jabke sab log bay purdah hongey, Allah se unki koi baat bhi chupi hui na hogi ( us roz pukar kar poochca jayega) aaj baadshahi kiski hai? (saara aalam pukar utthega) Allah waahid-e-qahhar (the One the Overpowering) ki |
Ahmed Ali جس دن وہ سب نکل کھڑے ہوں گے الله پر ان کی کوئی بات چھپی نہ رہے گی آج کس کی حکومت ہے الله ہی کی جو ایک ہے بڑا غالب |
Fateh Muhammad Jalandhry جس روز وہ نکل پڑیں گے ان کی کوئی چیز خدا سے مخفی نہ رہے گی۔ آج کس کی بادشاہت ہے؟ خدا کی جو اکیلا اور غالب ہے |
Mahmood Ul Hassan جس دن وہ لوگ نکل کھڑے ہوں گے [۲۱] چھپی نہ رہے گی اللہ پر اُنکی کوئی چیز [۲۲] کس کا راج ہے اُس دن اللہ کا ہے جو اکیلا ہے دباؤ والا [۲۳] |
Muhammad Hussain Najafi وہ دن جب لوگ ظاہر ہوں گے ان کی کوئی بات اللہ پر پوشیدہ نہ ہوگی (آواز آئے گی) آج کس کی حکومت ہے؟ (جواب ملے گا) صرف اللہ کی جو واحد و یکتا ہے اور ہر چیز پر غالب ہے۔ |