×

وہ پوچھیں گے "کیا تمہارے پاس تمہارے رسول بینات لے کر نہیں 40:50 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Ghafir ⮕ (40:50) ayat 50 in Urdu

40:50 Surah Ghafir ayat 50 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Ghafir ayat 50 - غَافِر - Page - Juz 24

﴿قَالُوٓاْ أَوَلَمۡ تَكُ تَأۡتِيكُمۡ رُسُلُكُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِۖ قَالُواْ بَلَىٰۚ قَالُواْ فَٱدۡعُواْۗ وَمَا دُعَٰٓؤُاْ ٱلۡكَٰفِرِينَ إِلَّا فِي ضَلَٰلٍ ﴾
[غَافِر: 50]

وہ پوچھیں گے "کیا تمہارے پاس تمہارے رسول بینات لے کر نہیں آتے رہے تھے؟" وہ کہیں گے "ہاں"جہنم کے اہل کار بولیں گے: "پھر تو تم ہی دعا کرو، اور کافروں کی دعا اکارت ہی جانے والی ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قالوا أو لم تك تأتيكم رسلكم بالبينات قالوا بلى قالوا فادعوا وما, باللغة الأوردية

﴿قالوا أو لم تك تأتيكم رسلكم بالبينات قالوا بلى قالوا فادعوا وما﴾ [غَافِر: 50]

Abul Ala Maududi
Woh poochenge “kya tumhare paas tumhare Rasool bayyinaat (clear proofs) lekar nahin aatey rahey thay?” woh kahenge “haan” jahannum ke ahalkar bolenge: “phir tum hi dua karo, aur kafiron ki dua akarat (vain) hi janey wali hai.”
Ahmed Ali
وہ کہیں گے کیا تمہارے پاس تمہارے رسول نشانیاں لے کر نہ آئے تھے کہیں گے ہاں (آئے تھے) کہیں گے پس پکارو اور کافروں کا پکارنا محض بے سود ہو گا
Fateh Muhammad Jalandhry
وہ کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے پیغمبر نشانیاں لے کر نہیں آئے تھے۔ وہ کہیں گے کیوں نہیں تو وہ کہیں گے کہ تم ہی دعا کرو۔ اور کافروں کی دعا (اس روز) بےکار ہوگی
Mahmood Ul Hassan
وہ بولے کیا نہ آتے تھے تمہارے پاس تمہارے رسول کھلی نشانیاں لے کر کہیں گے کیوں نہیں بولے پھر پکارو اور کچھ نہیں کافروں کا پکارنا مگر بھٹکنا [۷۰]
Muhammad Hussain Najafi
وہ (جواب میں کہیں گے) کیا تمہارے پاس کھلی ہوئی دلیلیں لے کر تمہارے رسول(ع) نہیں آتے رہے تھے؟ وہ کہیں گے کہ ہاں اس پر داروغے کہیں گے کہ تم خود ہی دعا مانگو اور کافروں کی دعا و پکار بالکل گم شدہ ہے (اکارت جانے والی ہے)۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek