Quran with Urdu translation - Surah Fussilat ayat 13 - فُصِّلَت - Page - Juz 24
﴿فَإِنۡ أَعۡرَضُواْ فَقُلۡ أَنذَرۡتُكُمۡ صَٰعِقَةٗ مِّثۡلَ صَٰعِقَةِ عَادٖ وَثَمُودَ ﴾
[فُصِّلَت: 13]
﴿فإن أعرضوا فقل أنذرتكم صاعقة مثل صاعقة عاد وثمود﴾ [فُصِّلَت: 13]
Abul Ala Maududi Ab agar yeh log mooh moadte hain to insey kehdo ke “main tumko usi tarah ke ek achanak toot padne waley azaab se darata hoon jaisa Aad aur Samood par nazil hua tha.” |
Ahmed Ali پس اگر وہ نہ مانیں تو کہہ دو میں تمہیں کڑک سے ڈراتا ہوں جیسا کہ قوم عاد اور ثمود پر کڑک آئی تھی |
Fateh Muhammad Jalandhry پھر اگر یہ منہ پھیر لیں تو کہہ دو کہ میں تم کو ایسے چنگھاڑ (کے عذاب) سے آگاہ کرتا ہوں جیسے عاد اور ثمود پر چنگھاڑ (کا عذاب آیا تھا) |
Mahmood Ul Hassan پھر اگر وہ ٹلائیں تو تو کہہ میں نے خبر سنادی تمکو ایک سخت عذاب کی جیسے عذاب آیا عاد اور ثمود پر [۱۸] |
Muhammad Hussain Najafi پس اگر یہ لوگ روگردانی کریں تو آپ(ص) کہہ دیجئے! کہ میں نے تو تمہیں اس (آسمانی) کڑک سے ڈرا دیا ہے جو عاد والی کڑک کی مانند ہے۔ |