Quran with Urdu translation - Surah Fussilat ayat 16 - فُصِّلَت - Page - Juz 24
﴿فَأَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ رِيحٗا صَرۡصَرٗا فِيٓ أَيَّامٖ نَّحِسَاتٖ لِّنُذِيقَهُمۡ عَذَابَ ٱلۡخِزۡيِ فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَاۖ وَلَعَذَابُ ٱلۡأٓخِرَةِ أَخۡزَىٰۖ وَهُمۡ لَا يُنصَرُونَ ﴾
[فُصِّلَت: 16]
﴿فأرسلنا عليهم ريحا صرصرا في أيام نحسات لنذيقهم عذاب الخزي في الحياة﴾ [فُصِّلَت: 16]
Abul Ala Maududi Aakhir e kaar humne chandh manhoos dino mein sakht toofaani hawa unpar bhej di taa-ke unhein duniya hi ki zindagi mein zillat o ruswayi ke azaab ka maza chakha dein.Aur aakhirat ka azaab to issey bhi zyada ruswa-kun hai. Wahan koi unki madad karne wala na hoga |
Ahmed Ali پس ہم نے ان پر منحوس دنوں میں تیز آندھی بھیجی تاکہ ہم انہیں ذلت کے عذاب کا مزہ دنیا کی زندگی میں چکھا دیں اور آخرت کا عذاب تواور بھی ذلت کا ہے اور ان کی مدد نہ کی جائے گی |
Fateh Muhammad Jalandhry تو ہم نے بھی ان پر نحوست کے دنوں میں زور کی ہوا چلائی تاکہ ان کو دنیا کی زندگی میں ذلت کے عذاب کا مزہ چکھا دیں۔ اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی ذلیل کرنے والا ہے اور (اس روز) ان کو مدد بھی نہ ملے گی |
Mahmood Ul Hassan پھر بھیجی ہم نے ان پر ہوا بڑے زور کی کئ دن جو مصیبت کے تھے تاکہ چکھائیں انکو رسوائی کا عذاب دنیا کی زندگانی میں [۲۳] اور آخرت کے عذاب میں تو پوری رسوائی ہے اور انکو کہیں مدد نہیں [۲۴] |
Muhammad Hussain Najafi سو ہم نے ان پر خاص منحوس دنوں میں تیز و تند (طوفانی) ہوا بھیجی تاکہ ہم انہیں زندگانئِ دنیا میں ذلت آمیز عذاب کا مزہ چکھائیں اور آخرت کا عذاب تو زیادہ رسوا کن ہوگا اور ان کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی۔ |