×

وہ اپنے جسم کی کھالوں سے کہیں گے "تم نے ہمارے خلاف 41:21 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Fussilat ⮕ (41:21) ayat 21 in Urdu

41:21 Surah Fussilat ayat 21 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Fussilat ayat 21 - فُصِّلَت - Page - Juz 24

﴿وَقَالُواْ لِجُلُودِهِمۡ لِمَ شَهِدتُّمۡ عَلَيۡنَاۖ قَالُوٓاْ أَنطَقَنَا ٱللَّهُ ٱلَّذِيٓ أَنطَقَ كُلَّ شَيۡءٖۚ وَهُوَ خَلَقَكُمۡ أَوَّلَ مَرَّةٖ وَإِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ ﴾
[فُصِّلَت: 21]

وہ اپنے جسم کی کھالوں سے کہیں گے "تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی؟"وہ جواب دیں گی "ہمیں اُسی خدا نے گویائی دی ہے جس نے ہر چیز کو گویا کر دیا ہے اُسی نے تم کو پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا اور اب اُسی کی طرف تم واپس لائے جا رہے ہو

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وقالوا لجلودهم لم شهدتم علينا قالوا أنطقنا الله الذي أنطق كل شيء, باللغة الأوردية

﴿وقالوا لجلودهم لم شهدتم علينا قالوا أنطقنا الله الذي أنطق كل شيء﴾ [فُصِّلَت: 21]

Abul Ala Maududi
Woh apne jism ki khaalon se kahenge “ tumne hamare khilaf kyun gawahi di? “ woh jawab dengi “ humein usi khuda ne goyaii (speech) di hai jisne har cheez ko goya(speech) kardiya hai. Usi ne tumko pehli martaba paida kiya tha aur ab usi ki taraf tum wapas laaye ja rahey ho
Ahmed Ali
وہ اپنی کھالوں سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی وہ کہیں گے کہ ہمیں الله نے گویائی دی جس نے ہر چیز کو گویائی بخشی ہے اور اسی نے پہلی مرتبہ تمہیں پیدا کیا اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
Fateh Muhammad Jalandhry
اور وہ اپنے چمڑوں (یعنی اعضا) سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف کیوں شہادت دی؟ وہ کہیں گے کہ جس خدا نے سب چیزوں کو نطق بخشا اسی نے ہم کو بھی گویائی دی اور اسی نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے
Mahmood Ul Hassan
اور وہ کہیں گے اپنے چمڑوں کو تم نے کیوں بتلایا ہمکو [۳۰] وہ بولیں گے ہمکو بلوایا اللہ نے جس نے بلوایا ہے ہر چیز کو [۳۱] اور اسی نے بنایا تمکو پہلی بار اور اسی کی طرف پھیرے جاتے ہو [۳۲]
Muhammad Hussain Najafi
اور وہ اپنی کھالوں سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف گواہی کیوں دی؟ تو وہ کہیں گی کہ ہمیں اسی اللہ نے گویائی عطا کی ہے جس نے ہر چیز کو گویائی دی اور اسی نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا اور پھر اسی کی طرف تمہاری بازگشت ہوگی۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek