Quran with Urdu translation - Surah Fussilat ayat 48 - فُصِّلَت - Page - Juz 25
﴿وَضَلَّ عَنۡهُم مَّا كَانُواْ يَدۡعُونَ مِن قَبۡلُۖ وَظَنُّواْ مَا لَهُم مِّن مَّحِيصٖ ﴾
[فُصِّلَت: 48]
﴿وضل عنهم ما كانوا يدعون من قبل وظنوا ما لهم من محيص﴾ [فُصِّلَت: 48]
Abul Ala Maududi Us waqt woh sarey maabood insey ghum ho jaayenge jinhein yeh issey pehle pukarte thay, aur yeh log samajh lenge ke inke liye ab koi jaaye panaah nahin hai |
Ahmed Ali اور ان سے وہ کھوئے جائیں گے جنہیں اس سے پہلے پکارتے تھے اوریقین کر لیں گے کہ انہیں کسی طرح بھی چھٹکارا نہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جن کو پہلے وہ (خدا کے سوا) پکارا کرتے تھے (سب) ان سے غائب ہوجائیں گے اور وہ یقین کرلیں گے کہ ان کے لئے مخلصی نہیں |
Mahmood Ul Hassan اور چوک گیا ان سے جو پکارتے تھے پہلے اور سمجھ گئے کہ انکو کہیں نہیں خلاصی [۷۱] |
Muhammad Hussain Najafi اور جن کو وہ پہلے پکارا کرتے تھے وہ سب (اس دن) گم ہو جائیں گے اور وہ سمجھ جائیں گے کہ اب ان کے لئے چھٹکارا نہیں ہے۔ |