Quran with Urdu translation - Surah Ash-Shura ayat 24 - الشُّوري - Page - Juz 25
﴿أَمۡ يَقُولُونَ ٱفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبٗاۖ فَإِن يَشَإِ ٱللَّهُ يَخۡتِمۡ عَلَىٰ قَلۡبِكَۗ وَيَمۡحُ ٱللَّهُ ٱلۡبَٰطِلَ وَيُحِقُّ ٱلۡحَقَّ بِكَلِمَٰتِهِۦٓۚ إِنَّهُۥ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ ﴾
[الشُّوري: 24]
﴿أم يقولون افترى على الله كذبا فإن يشأ الله يختم على قلبك﴾ [الشُّوري: 24]
Abul Ala Maududi Kya yeh log kehte hain ke is shaks ne Allah par jhoota bohtan ghadh liya hai? Agar Allah chahe to tumhare dil par mohar karde. Woh baatil ko mita deta hai aur haq ko apne farmaano se haqq kar dikhata hai. Woh seeno ke chupey huey raaz jaanta hai |
Ahmed Ali کیا وہ کہتے ہیں کہ آپ نے الله پر جھوٹ باندھا ہے پس اگر الله چاہے تو آپ کے دل پر مُہر کر دے اور الله باطل کو مٹا دیتا ہے اور سچ کو اپنی کلام سے ثابت کر دیتا ہے بے شک وہ سینوں کے بھید خوب جانتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے خدا پر جھوٹ باندھ لیا ہے؟ اگر خدا چاہے تو (اے محمدﷺ) تمہارے دل پر مہر لگا دے۔ اور خدا جھوٹ کو نابود کرتا اور اپنی باتوں سے حق کو ثابت کرتا ہے۔ بےشک وہ سینے تک کی باتوں سے واقف ہے |
Mahmood Ul Hassan کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے باندھا اللہ پر جھوٹ سو اگراللہ چاہے مہر کر دے تیرے دل پر اور مٹاتا ہے اللہ جھوٹ کو اور ثابت کرتا ہے سچ کو اپنی باتوں سے اُس کو معلوم ہے جو دلوں میں ہے [۳۷] |
Muhammad Hussain Najafi کیا وہ کہتے ہیں کہ اس(رسول(ص)) نے خدا پر جھوٹا بہتان باندھا ہے اگر اللہ چاہے تو تمہارے دل پر مہر لگا دے اور اللہ باطل کو مٹا دیتا ہے اور حق کو اپنی باتوں سے حق ثابت کرتا ہے بےشک وہ سینوں کی چھپی ہوئی باتوں (رازوں) کو خوب جانتا ہے۔ وہ وہی ہے جو اپنے بندوں کو خوب جانتا ہے۔ |