Quran with Urdu translation - Surah Ash-Shura ayat 30 - الشُّوري - Page - Juz 25
﴿وَمَآ أَصَٰبَكُم مِّن مُّصِيبَةٖ فَبِمَا كَسَبَتۡ أَيۡدِيكُمۡ وَيَعۡفُواْ عَن كَثِيرٖ ﴾
[الشُّوري: 30]
﴿وما أصابكم من مصيبة فبما كسبت أيديكم ويعفو عن كثير﴾ [الشُّوري: 30]
Abul Ala Maududi Tumpar jo musibat bhi aayi hai, tumhare apne haathon ki kamayi se aayi hai, aur bahut se kasooron se woh waise hi darguzar kar jaata hai |
Ahmed Ali اور تم پر جو مصیبت آتی ہے تو وہ تمہارے ہی ہاتھوں کے کیے ہوئے کاموں سے آتی ہے اور وہ بہت سے گناہ معاف کر دیتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو مصیبت تم پر واقع ہوتی ہے سو تمہارے اپنے فعلوں سے اور وہ بہت سے گناہ تو معاف ہی کردیتا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور جو پڑے تم پر کوئی سختی سو وہ بدلا ہے اس کا جو کمایا تمہارے ہاتھوں نے اور معاف کرتا ہے بہت سے گناہ [۴۴] |
Muhammad Hussain Najafi اور تمہیں جو مصیبت بھی پہنچتی ہے وہ تمہارے اپنے ہاتھوں کے کئے ہوئے(کاموں) کی وجہ سے پہنچتی ہے اور وہ بہت سے(کاموں سے) درگزرکرتا ہے۔ |