Quran with Urdu translation - Surah Ash-Shura ayat 44 - الشُّوري - Page - Juz 25
﴿وَمَن يُضۡلِلِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُۥ مِن وَلِيّٖ مِّنۢ بَعۡدِهِۦۗ وَتَرَى ٱلظَّٰلِمِينَ لَمَّا رَأَوُاْ ٱلۡعَذَابَ يَقُولُونَ هَلۡ إِلَىٰ مَرَدّٖ مِّن سَبِيلٖ ﴾
[الشُّوري: 44]
﴿ومن يضلل الله فما له من ولي من بعده وترى الظالمين لما﴾ [الشُّوري: 44]
Abul Ala Maududi Jis ko Allah hi gumraahi mein phenk de us ka koi sambhaalne wala Allah ke baad nahin hai. Tum dekho ge yeh zaalim jab azaab dekhenge to kahenge ab palatne ki bhi koi sabeel hai |
Ahmed Ali اور جسے الله گمراہ کر دے سو اس کے بعد اس کا کوئی کارساز نہیں اور ظالموں کو دیکھیں گے جب وہ عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے کیا واپس جانے کا بھی کوئی راستہ ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جس شخص کو خدا گمراہ کرے تو اس کے بعد اس کا کوئی دوست نہیں۔ اور تم ظالموں کو دیکھو گے کہ جب وہ (دوزخ کا) عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے کیا (دنیا میں) واپس جانے کی بھی کوئی سبیل ہے؟ |
Mahmood Ul Hassan اور جسکو راہ نہ سجھائے اللہ تو کوئی نہیں اسکا کام بنانے والا اسکے سوا [۶۰] اور تو دیکھے گنہگاروں کو جس وقت دیکھیں گے عذاب کہیں گے کسی طرح پھر جانے کی بھی ہو گی کوئی راہ [۶۱] |
Muhammad Hussain Najafi اور جس کو اللہ گمراہی میں چھوڑ دے تو اس کے بعد اس کا کوئی سرپرست و کارساز نہیں ہے اورتم ظالموں کو دیکھو گے کہ جب وہ عذاب دیکھیں گے تو (گھبرا کر) کہیں گے کہایا (دنیا میں) واپسی کا کوئی راستہ ہے؟ |