Quran with Urdu translation - Surah Az-Zukhruf ayat 24 - الزُّخرُف - Page - Juz 25
﴿۞ قَٰلَ أَوَلَوۡ جِئۡتُكُم بِأَهۡدَىٰ مِمَّا وَجَدتُّمۡ عَلَيۡهِ ءَابَآءَكُمۡۖ قَالُوٓاْ إِنَّا بِمَآ أُرۡسِلۡتُم بِهِۦ كَٰفِرُونَ ﴾
[الزُّخرُف: 24]
﴿قال أو لو جئتكم بأهدى مما وجدتم عليه آباءكم قالوا إنا بما﴾ [الزُّخرُف: 24]
Abul Ala Maududi Har Nabi ne unsey poocha, kya tum usi dagar par cahle jaogey khwah mein us raaste se zyada saheeh raasta tumhein bataun jispar tumne apne baap dada ko paya? Unhon ne saare Rasoolon ko yahi jawab diya ke jis deen ki taraf bulane ke liye tum bheje gaye ho hum uske kaafir hain |
Ahmed Ali رسول نے کہا اگرچہ میں تمہارے پاس اس سے بھی بہتر طریقہ لاؤں جس پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا انہوں نے کہا جو کچھ تو لایا ہے ہم اس کے منکر ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry پیغمبر نے کہا اگرچہ میں تمہارے پاس ایسا (دین) لاؤں کہ جس رستے پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا وہ اس سے کہیں سیدھا رستہ دکھاتا ہے کہنے لگے کہ جو (دین) تم دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کو نہیں مانتے |
Mahmood Ul Hassan وہ بولا اور جو میں لادوں تمکو اس سے زیادہ سوجھ کی راہ جس پر تم نے پایا اپنے باپ دادوں کو [۲۱] تو یہی کہنے گے ہم تمہارا لایا ہوا نہیں مانیں گے [۲۲] |
Muhammad Hussain Najafi اس (نذیر) نے کہا گرچہ میں تمہارے پاس اس سے زیادہ ہدایت بخش طریقہلے کرایا ہوں جس پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے؟ ان لوگوں نے کہا کہ تم جس(دین) کے ساتھ بھیجے گئے ہو ہم اس کے منکر ہیں۔ |