Quran with Urdu translation - Surah Az-Zukhruf ayat 45 - الزُّخرُف - Page - Juz 25
﴿وَسۡـَٔلۡ مَنۡ أَرۡسَلۡنَا مِن قَبۡلِكَ مِن رُّسُلِنَآ أَجَعَلۡنَا مِن دُونِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ءَالِهَةٗ يُعۡبَدُونَ ﴾
[الزُّخرُف: 45]
﴿واسأل من أرسلنا من قبلك من رسلنا أجعلنا من دون الرحمن آلهة﴾ [الزُّخرُف: 45]
Abul Ala Maududi Tumse pehle humne jitne Rasool bheje thay un sab se pooch dekho, kya humne khuda e Rehman ke siwa kuch dusre maabood bhi muqarrar kiye thay ke unki bandagi ki jaaye |
Ahmed Ali اور آپ ان سب پیغمبروں سے جنہیں ہم نے آپ سے پہلے بھیجا ہے پوچھ لیجیئے کیا ہم نے رحمان کے سوا دوسرے معبود ٹھیرا لئے تھے کہ انکی عبادت کی جائے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور (اے محمدﷺ) جو اپنے پیغمبر ہم نے تم سے پہلے بھیجے ہیں ان سے دریافت کرلو۔ کیا ہم نے (خدائے) رحمٰن کے سوا اور معبود بنائے تھے کہ ان کی عبادت کی جائے |
Mahmood Ul Hassan اور پوچھ دیکھ جو رسول بھیجے ہم نے تجھ سے پہلے کبھی ہم نے رکھے ہیں رحمٰن کے سوائے اور حاکم کہ پوجے جائیں [۴۰] |
Muhammad Hussain Najafi آپ(ص) پیغمبروں(ع) سے پوچھیں جنہیں ہم نے آپ(ص) سے پہلے بھیجا تھا کہایا ہم نے خدائے رحمٰن کے علاوہ بھی کوئی ایسے خدا مقرر کئے تھے جن کی عبادت کی جائے۔ |