Quran with Urdu translation - Surah Az-Zukhruf ayat 46 - الزُّخرُف - Page - Juz 25
﴿وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا مُوسَىٰ بِـَٔايَٰتِنَآ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ وَمَلَإِيْهِۦ فَقَالَ إِنِّي رَسُولُ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴾
[الزُّخرُف: 46]
﴿ولقد أرسلنا موسى بآياتنا إلى فرعون وملئه فقال إني رسول رب العالمين﴾ [الزُّخرُف: 46]
Abul Ala Maududi Humne Moosa ko apni nishaniyon ke saath Firoun aur uske ayaan-e-sultanat ke paas bheja, aur usne jaa kar kaha ke main Rubb ul aalamin ka Rasool hoon |
Ahmed Ali اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے امرائے دربار کی طرف بھیجا تھا سو اس نے کہا کہ میں پروردگار عالم کا رسول ہوں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف بھیجا تو انہوں نے کہا کہ میں پروردگار عالم کا بھیجا ہوا ہوں |
Mahmood Ul Hassan اور ہم نے بھیجا موسٰی کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اسکے سرداروں کے پاس تو کہا میں بھیجا ہوا ہوں جہان کے رب کا |
Muhammad Hussain Najafi اور بےشک ہم نے موسیٰ (ع) کو اپنی نشانیاں (معجزے) دے کر فرعون اور اس کے عمائدِ سلطنت کے پاس بھیجا۔ پس آپ(ع) نے (ان سے) کہا کہ میں عالمین کے پروردگار کا رسول(ع) ہوں۔ |