Quran with Urdu translation - Surah Az-Zukhruf ayat 48 - الزُّخرُف - Page - Juz 25
﴿وَمَا نُرِيهِم مِّنۡ ءَايَةٍ إِلَّا هِيَ أَكۡبَرُ مِنۡ أُخۡتِهَاۖ وَأَخَذۡنَٰهُم بِٱلۡعَذَابِ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُونَ ﴾
[الزُّخرُف: 48]
﴿وما نريهم من آية إلا هي أكبر من أختها وأخذناهم بالعذاب لعلهم﴾ [الزُّخرُف: 48]
Abul Ala Maududi Hum ek par ek aisi nishani unko dikhate chale gaye jo pehli se badh chadh kar thi, aur humne unko azaab mein dhar liya taa-ke woh apni rawish se baaz aayein |
Ahmed Ali اور ہم ان کو جو کوئی نشانی دکھاتے تھے تو ایک دوسرے سے بڑھ کر ہوتی تھی اور ہم نے انہیں عذاب میں پکڑا تاکہ وہ باز آ جائیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو نشانی ہم ان کو دکھاتے تھے وہ دوسری سے بڑی ہوتی تھی اور ہم نے ان کو عذاب میں پکڑ لیا تاکہ باز آئیں |
Mahmood Ul Hassan اور جو دکھاتے گئے ہم انکو نشانی سو پہلی سے بڑی [۴۲] اور پکڑا ہم نے اُنکو تکلیف میں تاکہ وہ باز آئیں [۴۳] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم انہیں کوئی نشانی نہیں دکھاتے تھے مگر وہ پہلی سے بڑی ہوتی تھی اور ہم نے انہیں عذاب میں پکڑا تاکہ وہ (اپنی روش سے) باز آئیں۔ |