Quran with Urdu translation - Surah Az-Zukhruf ayat 65 - الزُّخرُف - Page - Juz 25
﴿فَٱخۡتَلَفَ ٱلۡأَحۡزَابُ مِنۢ بَيۡنِهِمۡۖ فَوَيۡلٞ لِّلَّذِينَ ظَلَمُواْ مِنۡ عَذَابِ يَوۡمٍ أَلِيمٍ ﴾
[الزُّخرُف: 65]
﴿فاختلف الأحزاب من بينهم فويل للذين ظلموا من عذاب يوم أليم﴾ [الزُّخرُف: 65]
Abul Ala Maududi Magar (uski is saaf taleem ke bawajood) girohon (factions) ne aapas mein ikhtilaf kiya, pas tabahi hai un logon ke liye jinhon ne zulm kiya ek dardnaak din ke azaab se |
Ahmed Ali پھر لوگ ایک دوسرے سے مختلف ہو گئے پس جنہوں نے ظلم کیا ان کے لیے دردناک دن کے عذاب سے تباہی ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry پھر کتنے فرقے ان میں سے پھٹ گئے۔ سو جو لوگ ظالم ہیں ان کی درد دینے والے دن کے عذاب سے خرابی ہے |
Mahmood Ul Hassan پھر پھٹ گئے کتنے فرقے انکے بیچ سے [۶۱] سو خرابی ہے گنہگاروں کو آفت سے دکھ والے دن کی |
Muhammad Hussain Najafi پس مختلف گروہوں نے آپس میں اختلاف کیا پس تباہی ظالموں کیلئے ایک بڑے دردناک دن (قیامت) کے عذاب سے۔ |