Quran with Urdu translation - Surah Al-Jathiyah ayat 10 - الجاثِية - Page - Juz 25
﴿مِّن وَرَآئِهِمۡ جَهَنَّمُۖ وَلَا يُغۡنِي عَنۡهُم مَّا كَسَبُواْ شَيۡـٔٗا وَلَا مَا ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَوۡلِيَآءَۖ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴾
[الجاثِية: 10]
﴿من ورائهم جهنم ولا يغني عنهم ما كسبوا شيئا ولا ما اتخذوا﴾ [الجاثِية: 10]
Abul Ala Maududi Unke aage jahannum hai. Jo kuch bhi unhone duniya mein kamaya hai usmein se koi cheez unke kisi kaam na aayegi. Na unke woh sarparast hi unke liye kuch kar sakenge jinhein Allah ko chodh kar unhon ne apna wali bana rakkha hai. Unke liye bada azaab hai |
Ahmed Ali ان کے سامنے جہنم ہے اور جو کچھ انہوں نے کمایا تھا ان کے کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ وہ معبود کام آئيں گے جنہیں الله کے سوا حمایتی بنا رکھا تھا اور ان کے لیے بڑاعذاب ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry ان کے سامنے دوزخ ہے۔ اور جو کام وہ کرتے رہے کچھ بھی ان کے کام نہ آئیں گے۔ اور نہ وہی (کام آئیں گے) جن کو انہوں نے خدا کے سوا معبود بنا رکھا تھا۔ اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے |
Mahmood Ul Hassan پرے انکے دزوخ ہے اور کام نہ آئے گا انکے جو کمایا تھا ذرا بھی اور نہ وہ کہ جنکو پکڑا تھا اللہ کے سوائے رفیق [۸] اور اُنکے واسطے بڑا عذاب ہے |
Muhammad Hussain Najafi ان کے آگے جہنم ہے اور انہوں نے جو کچھ کیا کمایا ہے وہ انہیں کوئی فائدہ نہ دے گا اور نہ ہی وہ ان کے کام آئیں گے جن کو انہوں نے اللہ کے سوا کارساز بنا رکھا ہے اور ان کیلئے بڑا عذاب ہے۔ |