Quran with Urdu translation - Surah Al-Jathiyah ayat 13 - الجاثِية - Page - Juz 25
﴿وَسَخَّرَ لَكُم مَّا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعٗا مِّنۡهُۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يَتَفَكَّرُونَ ﴾
[الجاثِية: 13]
﴿وسخر لكم ما في السموات وما في الأرض جميعا منه إن في﴾ [الجاثِية: 13]
Abul Ala Maududi Usne zameen aur aasmaano ki saari hi cheezon ko tumhare liye musakkhar kardiya, sab kuch apne paas se. Ismein badi nishaniyan hai un logon ke lye jo gaur o fikr karne wale hain |
Ahmed Ali اور اس نے آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں کو اپنے فضل سے تمہارے کام پر لگا دیا ہے بے شک اس میں فکر کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو اپنے (حکم) سے تمہارے کام میں لگا دیا۔ جو لوگ غور کرتے ہیں ان کے لئے اس میں (قدرت خدا کی) نشانیاں ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور کام میں لگا دیا تمہارے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں سب کو اپنی طرف سے [۱۲] اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے واسطے جو دھیان کرتے ہیں [۱۳] |
Muhammad Hussain Najafi اوراس نے آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں کو تمہارے لئے مسخر کر دیا ہے۔ بےشک اس میں غورو فکر کرنے والوں کیلئے (خدا کی قدرت و حکمت کی) نشانیاں ہیں۔ |