Quran with Urdu translation - Surah Al-Jathiyah ayat 14 - الجاثِية - Page - Juz 25
﴿قُل لِّلَّذِينَ ءَامَنُواْ يَغۡفِرُواْ لِلَّذِينَ لَا يَرۡجُونَ أَيَّامَ ٱللَّهِ لِيَجۡزِيَ قَوۡمَۢا بِمَا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ ﴾
[الجاثِية: 14]
﴿قل للذين آمنوا يغفروا للذين لا يرجون أيام الله ليجزي قوما بما﴾ [الجاثِية: 14]
Abul Ala Maududi (Aey Nabi) imaan laney walon se kehdo ke jo log Allah ki taraf se bure din aane ka koi andesha nahin rakhte, unki harakaton par darguzar se kaam lein taa-ke Allah khud ek giroh ko uski kamayi ka badla de |
Ahmed Ali ان سے کہہ دو جو ایمان لائے کہ انہیں معاف کر دیں ایام الہیٰ (عذاب) کی امید نہیں رکھتے تاکہ وہ ایک قوم کو بدلہ دے اس کا جو وہ کرتے رہے |
Fateh Muhammad Jalandhry مومنوں سے کہہ دو کہ جو لوگ خدا کے دنوں کی (جو اعمال کے بدلے کے لئے مقرر ہیں) توقع نہیں رکھتے ان سے درگزر کریں۔ تاکہ وہ ان لوگوں کو ان کے اعمال کا بدلے دے |
Mahmood Ul Hassan کہہ دے ایمان والوں کو درگذر کریں ان سے جو امید نہیں رکھتے اللہ کے دنوں کی [۱۴] تاکہ وہ سزا دے ایک قوم کو بدلا اس کا جو کماتے تھے [۱۵] |
Muhammad Hussain Najafi اے رسول(ص)) ایمان والوں سے کہیے! کہ وہ ان لوگوں سے درگزر کریں جو اللہ کے (خاص) دنوں کی امید نہیں رکھتے تاکہ اللہ ایک قوم کو اس کے ان سارے اعمال کا بدلہ دے جو وہ کیا کرتے تھے۔ |