Quran with Urdu translation - Surah Al-Jathiyah ayat 16 - الجاثِية - Page - Juz 25
﴿وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡحُكۡمَ وَٱلنُّبُوَّةَ وَرَزَقۡنَٰهُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَٰتِ وَفَضَّلۡنَٰهُمۡ عَلَى ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴾
[الجاثِية: 16]
﴿ولقد آتينا بني إسرائيل الكتاب والحكم والنبوة ورزقناهم من الطيبات وفضلناهم على﴾ [الجاثِية: 16]
Abul Ala Maududi Issey pehle bani Israel ko humne kitaab aur hukum aur nabuwat ata ki thi, unko humne umda samaan e zeist se nawaza, duniya bhar ke logon par unhein fazilat ata ki |
Ahmed Ali اور بے شک ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب اورحکومت اور نبوت دی تھی اور ہم نے پاکیزہ چیزوں سے روزی دی اور ہم نے انہیں جہان والوں پر بزرگی دی |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب (ہدایت) اور حکومت اور نبوت بخشی اور پاکیزہ چیزیں عطا فرمائیں اور اہل عالم پر فضیلت دی |
Mahmood Ul Hassan اور ہم نے دی بنی اسرائیل کو کتاب اور حکومت اور پیغمبری اور کھانے کو دیں ستھری چیزیں [۱۸] اور بزرگی دی انکو جہان پر [۱۹] |
Muhammad Hussain Najafi اور یقیناً ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب، حُکم اور نبوت عطا فرمائی اور ان کو پاکیزہ رزق عطا فرمایا اور ان کو دنیا جہان والوں پر فضیلت عطا کی۔ |