Quran with Urdu translation - Surah Al-Jathiyah ayat 17 - الجاثِية - Page - Juz 25
﴿وَءَاتَيۡنَٰهُم بَيِّنَٰتٖ مِّنَ ٱلۡأَمۡرِۖ فَمَا ٱخۡتَلَفُوٓاْ إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ ٱلۡعِلۡمُ بَغۡيَۢا بَيۡنَهُمۡۚ إِنَّ رَبَّكَ يَقۡضِي بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ فِيمَا كَانُواْ فِيهِ يَخۡتَلِفُونَ ﴾
[الجاثِية: 17]
﴿وآتيناهم بينات من الأمر فما اختلفوا إلا من بعد ما جاءهم العلم﴾ [الجاثِية: 17]
Abul Ala Maududi Aur deen ke maamle mein unhein wazeh hidayat de di.Phir jo ikhtilaf unke darmiyan runama hua woh (nawaqifiyat ki wajah se nahin balke) ilm aa jaaney ke baad hua aur us bina par hua ke woh aapas mein ek dusre par zyadati karna chahte thay. Allah qayamat ke roz un maamlaat ka faisla farmadega jinmein woh ikhtilaf karte rahey hain |
Ahmed Ali اور انہیں دین کے کھلے کھلے احکام بھی دیے پھر انہوں نے اختلاف کیا تو علم آنے کے بعد صرف آپس کی ضد سے بے شک آپ کا رب قیامت کے دن ان میں فیصلہ کرے گا جس چیز میں وہ باہم اختلاف کیا کرتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ان کو دین کے بارے میں دلیلیں عطا کیں۔ تو انہوں نے جو اختلاف کیا تو علم آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے کیا۔ بےشک تمہارا پروردگار قیامت کے دن ان میں ان باتوں کا جن میں وہ اختلاف کرتے تھے فیصلہ کرے گا |
Mahmood Ul Hassan اور دیں اُنکو کھلی باتیں دین کی [۲۰] پھر انہوں نے پھوٹ جو ڈالی تو سمجھ آ چکنے کے بعد آپس کی ضد سے بیشک تیرا رب فیصلہ کرے گا ان میں قیامت کے دن جس بات میں وہ جھگڑتے تھے [۲۱] |
Muhammad Hussain Najafi اورہم نے انہیں دین کے معاملہ میں کھلے دلائل عطا کئے پس انہوں نے اس میں اختلاف نہیں کیا مگر علم آجانے کے بعد محض باہمی ضد اور ظلم کی وجہ سے۔ بےشک قیامت کے دن آپ(ص) کا پروردگار ان کے درمیان فیصلہ کرے گا جن چیزوں میں وہ باہم اختلاف کرتے تھے۔ |