×

اور جس شخص نے اپنے والدین سے کہا "اُف، تنگ کر دیا 46:17 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Ahqaf ⮕ (46:17) ayat 17 in Urdu

46:17 Surah Al-Ahqaf ayat 17 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Ahqaf ayat 17 - الأحقَاف - Page - Juz 26

﴿وَٱلَّذِي قَالَ لِوَٰلِدَيۡهِ أُفّٖ لَّكُمَآ أَتَعِدَانِنِيٓ أَنۡ أُخۡرَجَ وَقَدۡ خَلَتِ ٱلۡقُرُونُ مِن قَبۡلِي وَهُمَا يَسۡتَغِيثَانِ ٱللَّهَ وَيۡلَكَ ءَامِنۡ إِنَّ وَعۡدَ ٱللَّهِ حَقّٞ فَيَقُولُ مَا هَٰذَآ إِلَّآ أَسَٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ ﴾
[الأحقَاف: 17]

اور جس شخص نے اپنے والدین سے کہا "اُف، تنگ کر دیا تم نے، کیا تم مجھے یہ خوف دلاتے ہو کہ میں مرنے کے بعد پھر قبر سے نکالا جاؤں گا حالانکہ مجھ سے پہلے بہت سی نسلیں گزر چکی ہیں (اُن میں سے تو کوئی اٹھ کر نہ آیا)" ماں اور باپ اللہ کی دوہائی دے کر کہتے ہیں "ارے بدنصیب، مان جا، اللہ کا وعدہ سچا ہے" مگر وہ کہتا ہے "یہ سب اگلے وقتوں کی فرسودہ کہانیاں ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: والذي قال لوالديه أف لكما أتعدانني أن أخرج وقد خلت القرون من, باللغة الأوردية

﴿والذي قال لوالديه أف لكما أتعدانني أن أخرج وقد خلت القرون من﴾ [الأحقَاف: 17]

Abul Ala Maududi
Aur jis shaks ne apne waldain se kaha “ Uff, tang kar diya tumne” kya tum mujhe yeh khauff dilate ho ke main marne ke baad phir qabar se nikala jaunga halanke mujh se pehle bahut si nasalein(generations) guzar chuki hain ( unmein se to koi uth kar na aaya)”Maa aur baap Allah ki duhayi dekar kehte hain “ arey badnaseeb ,maan ja , Allah ka waada saccha hai”. Magar woh kehta hai “ yeh sab agle waqton ki farsuda(fables) kahaniyan hai”
Ahmed Ali
اور جس نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ تم پر تف ہے کیاتم مجھے یہ وعدہ دیتے ہو کہ میں قبر سے نکالا جاؤں گا حالانکہ مجھ سے پہلے بہت سی امتیں گزر گئیں اور وہ دونوں الله سے فریاد کر رہے ہیں کہ ارے تیرا ناس ہو ایمان لا بے شک الله کاوعدہ سچا ہے پھر وہ کہتا ہے یہ ہے کیا مگر پہلوں کے افسانے
Fateh Muhammad Jalandhry
اور جس شخص نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ اُف اُف! تم مجھے یہ بتاتے ہو کہ میں (زمین سے) نکالا جاؤں گا حالانکہ بہت سے لوگ مجھ سے پہلے گزر چکے ہیں۔ اور وہ دونوں خدا کی جناب میں فریاد کرتے (ہوئے کہتے) تھے کہ کم بخت ایمان لا۔ خدا کا وعدہ تو سچا ہے۔ تو کہنے لگا یہ تو پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں
Mahmood Ul Hassan
اور جس شخص نے کہا اپنے مان باپ کو میں بیزار ہوں تم سے [۲۶] کیا مجھ کو وعدہ دیتے ہو کہ میں نکالا جاؤں گا قبر سے اور گزر چکی ہیں بہت جماعتیں مجھ سے پہلے [۲۷] اور وہ دونوں فریاد کرتےہیں اللہ سے کہ اے خرابی تیری تو ایمان لے آ بیشک وعدہ اللہ کا ٹھیک ہے [۲۸] پھر کہتا ہے یہ سب نقلیں ہیں پہلوں کی [۲۹]
Muhammad Hussain Najafi
اور جس نے اپنے والدین سے کہا تُف ہے تم پر کیا تم دونوں مجھ سے وعدہ کرتے ہو کہ میں (دوبارہ قبر سے) نکالا جاؤں گا۔ حالانکہ مجھ سے پہلے کئی نسلیں گزر چکی ہیں (اور کوئی ایک بھی زندہ نہ ہوا) اور وہ دونوں اللہ سے فریاد کرتے ہیں (اور کہتے ہیں) وائے ہو تجھ پر ایمانلے آ۔ بےشک اللہ کا وعدہ سچاہے(مگر) وہ کہتا ہے کہ یہ سب اگلے لوگوں کی (پرانی) کہانیاں ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek