×

ذرا اِنہیں عاد کے بھائی (ہودؑ) کا قصہ سناؤ جبکہ اُس نے 46:21 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Ahqaf ⮕ (46:21) ayat 21 in Urdu

46:21 Surah Al-Ahqaf ayat 21 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Ahqaf ayat 21 - الأحقَاف - Page - Juz 26

﴿۞ وَٱذۡكُرۡ أَخَا عَادٍ إِذۡ أَنذَرَ قَوۡمَهُۥ بِٱلۡأَحۡقَافِ وَقَدۡ خَلَتِ ٱلنُّذُرُ مِنۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَمِنۡ خَلۡفِهِۦٓ أَلَّا تَعۡبُدُوٓاْ إِلَّا ٱللَّهَ إِنِّيٓ أَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيمٖ ﴾
[الأحقَاف: 21]

ذرا اِنہیں عاد کے بھائی (ہودؑ) کا قصہ سناؤ جبکہ اُس نے احقاف میں اپنی قوم کو خبردار کیا تھا اور ایسے خبردار کرنے والے اُس سے پہلے بھی گزر چکے تھے اور اس کے بعد بھی آتے رہے کہ "اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو، مجھے تمہارے حق میں ایک بڑے ہولناک دن کے عذاب کا اندیشہ ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: واذكر أخا عاد إذ أنذر قومه بالأحقاف وقد خلت النذر من بين, باللغة الأوردية

﴿واذكر أخا عاد إذ أنذر قومه بالأحقاف وقد خلت النذر من بين﴾ [الأحقَاف: 21]

Abul Ala Maududi
Zara inhein Aad ke bhai (Hud) ka qissa sunao jabke usne ahqaf mein apni qaum ko khabardar kiya tha aur aise khabardar karne waley ussey pehle bhi guzar chuke thay aur uske baad bhi aate rahey ke “ Allah ke siwa kisi ki bandagi na karo , mujhe tumhare haqq mein ek baday haulnaak din ke azaab ka andesha hai”
Ahmed Ali
اور قوم عاد کے بھائی کا ذکر کر جب اس نے اپنی قوم کو (وادی) احقاف میں ڈرایا اور اس سے پہلے اورپیچھے کئی ڈرانے والے گزرے کہ سوائے الله کے کسی کی عبادت نہ کرو بے شک میں تم پر ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں
Fateh Muhammad Jalandhry
اور (قوم) عاد کے بھائی (ہود) کو یاد کرو کہ جب انہوں نے اپنی قوم کو سرزمین احقاف میں ہدایت کی اور ان سے پہلے اور پیچھے بھی ہدایت کرنے والے گزرچکے تھے کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ مجھے تمہارے بارے میں بڑے دن کے عذاب کا ڈر لگتا ہے
Mahmood Ul Hassan
اور یاد کر عاد کے بھائی کو [۳۶] جب ڈرایا اپنی قوم کو احقاف میں [۳۷] اور گذر چکے تھے دڑانے والے اسکے آگے سے اور پیچھے سے کہ بندگی نہ کرو کسی کی اللہ کے سوائے میں ڈرتا ہوں تم پر آفت سے ایک بڑے دن کی [۳۸]
Muhammad Hussain Najafi
اے رسول(ص)) قومِ عاد کے بھائی (جنابِ ہود(ع)) کاذکر کیجئے جبکہ انہوں نے اپنی قوم کو مقامِ احقاف (ریت کے ٹیلوں والی بستی) میں ڈرایا تھا جبکہ بہت سے ڈرانے والے ان سے پہلے بھی گزر چکے اوران کے بعد بھی (جنابِ ہود(ع) نے کہا کہ) اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو (ورنہ) مجھے تمہارے بارے میں ایک بڑے (ہولناک) دن کے عذاب کا اندیشہ ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek